سرینگر//جموںو کشمیر پولیس انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہی ہے جبکہ ملک کی سالمیت میں پولیس کا اہم رول ہے ان ان باتوں کا اظہار جموںو کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر ایل جی منوج سنہا نے پولیس اکاڈمی میں پروبشنری ڈی ایس پیز کے پاوسنگ آٹ پریڈ کے موقعے پر اپنے خطاب میں کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جموںو کشمیر پولیس انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہی ہے جبکہ جموںو کشمیر پولیس کا ملک کے اندرونی سلامت میں اہم کر دار ہے جس کو پولیس بہترانداز میں نبھا رہی ہے ۔انہوں نے جموںو کشمیر کے رول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نہ صرف یہاں امن قائم کرنے میں قابل تعریف رول نبھایا ہے بلکہ ملک کے اندرونی سلامتی اور یونین ٹرٹری کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ ایکس پر ایل جی نے ایک پوسٹ میں کہا انہوں نے آج ادھم پورپولیس اکاڈمی میں پروبشنری ڈی ایس پیز کے پاسنگ اوٹ پریڈ کا معائنہ کیا ۔انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج پاس اوٹ ہونے والے پولیس افسران کی تئیں خواشیات ہے اور ان کی ہر مشن میں فتح دعا کرتا ہوں ۔ایل جی نے زور دیکر کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انفردی دہشت گردوں کو ختم کرنا ناکافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیر پا امن اور سلامتی کی حصول کے لئے لاجسٹک اور مالیاتی نظام سمیت پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ایل جی یہاں پاسنگ اوٹ پریڈ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔