ترال//ڈاکٹرشجا اسد زوجہ معراج الدین ملک ( جوائنٹ ڈائر ایکٹر فارسٹ پروٹیکشن فورس کشمیر )ساکن کچھملہ ترال کچھ وقت تک علیل رہنے کے بعد آج اس دار فانی سے کوچ کر گئیں ۔مرحومہ اسد اللہ نائیک ساکن امیر آباد ترال کی دختر تھی۔موحومہ کے شوہر کے مطابق وہ ایک کچھ عرصے سے کینسر سے لڑ رہی تھیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔مرحومہ کا نماز جنازہ آج شام7:30بجے کچھملہ ترال میں انجام دیا جارہا ہے ۔اس دوران مرحومہ کے وفات پر مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے پورے خاندان خاص کر معراج الدین ملک کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرکے لواحقین کے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ادھر سرینگر میل کے عملہ ادارات ،جنرنلسٹ ایسو سی ایشن ترال کی پوری ٹیم نے معراج الدین ملک کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ادھرڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی،ڈی ڈی سی ممبر ترال اور ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سٹینڈنگ کمیٹی پلوامہ کے چیر مین ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے لواحقین کے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔