سری نگر:۶۱، جنوری: : 21دسمبر2024کو شروع ہونے والے 40روزہ چلہ کلان کے ابتک پورے ہونے والے 26دنوں کے دوران کشمیر وادی ،خطہ پیرپنچال اور وادی چناب کے میدانی علاقوںمیں کم سے کم چار مرتبہ ہلکی سے درمیانی برف باری ہوئی جبکہ کئی بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری بھی ہوئی ۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اور بعدازاں جمعرات کی صبح سے جنوبی کشمیراورسونہ مرگ کیساتھ ساتھ شمالی کشمیرکے گریز بانڈی پورہ علاقے میں بھی2سے6انچ تک تازہ برف باری ہوئی ،تاہم سری نگرسمیت وسطی اورشمالی کشمیرکے بیشتر علاقوںمیں برف باری نہیں ہوئی ۔اس دوران مطلع ابرآلودرہنے کے باعث بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سری نگر سمیت بیشتر میدانی اور اوپری علاقوںمیں شبانہ درجہ حرارت میں پچاس فیصدبہتری ریکارڈکی گئی ۔ادھر موسمیاتی مرکز سری نگرنے اگلے36گھنٹوں کے دوران بکھرے بالائی علاقوںمیں ہلکی برف باری ہونے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے پھرکہاکہ 19جنوری تک جموں وکشمیرمیں کسی خاص موسمی سرگرمی کی توقع نہیں ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق موسمیاتی ماہرین کی پیش گوئی کے عین مطابق دوران شب اور جمعرات کی صبح گریزبانڈی پورہ کیساتھ ساتھ جنوبی کشمیرمیں برف باری کا تازہ سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ سری نگرمیں برف باری شروع ہوتے ہی بند ہوگئی جبکہ شمالی کشمیرمیں بھی برف باری نہیں ہوئی ۔ موسمیاتی مرکز سری نگر نے کہاکہ جنوبی کشمیرکے چاروں احلاع بشمول پہلگام اور سونمرگ کے سیاحتی مقامات، زوجیلا محور، بڈگام کے بالائی علاقوں، گریز، بانڈی پورہ، گاندربل اور دیگر مقامات پر صبح سویرے برف باری شروع ہوئی۔حکام نے بتایا کہ اننت ناگ، کولگام، شوپیاں، پلوامہ اور بارہمولہ کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی،اور جمعرات کو دن کے 12بجے تک بیشتر علاقوںمیں 2سے6انچ تک تازہ برف جمع ہوئی تھی ،اور برف باری کا سلسلہ جاری تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر میں ہلکی برف باری شروع ہو گئی،لیکن جلد رک گئی۔اُدھر کشتواڑ اور بھدرواہ، جموں ڈویڑن کے ملحقہ علاقوں میں بھی جمعرات کی صبح تازہ برف باری ہوئی۔حکام نے بتایاکہ جموں ڈویڑن کے ڈوڈہ ضلع کی بھدرواہ وادی اورکشتواڑ میں جمعرات کو برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوا۔ پونچھ بھی تازہ برف سے ڈھکا ہوا تھا۔۔اس دوران بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات درجہ حرارت میں مزیدبہتری درج ہوئی ۔موسمیاتی مرکز سری نگرنے منگل اوربدھ کی درمیانی رات خطہ پیرپنچال کے آرپار ریکارڈکئے گئے درجہ حرارت کی جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ دوران شب پورا کشمیر خطہ سردی کی لپیٹ میں رہا۔موسمیاتی مرکز سری نگرکے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5،قاضی گنڈمیں منفی3.8،پہلگام میں منفی4.2،کوکرناگ میں منفی2.2،سونمرگ میں منفی7.7،بانڈی پورہ میں منفی2.0،بارہمولہ میں منفی1.7،بڈگام میں منفی2.5،گاندربل میں منفی2.3،اننت ناگ میں منفی 3.7،پلوامہ میں منفی 3.1،کولگام میں منفی4.0،شوپیاں میں منفی5.6اورلارنومیں منفی5.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔دریں اثناءمحکمہ موسمیاتی مرکز نے بقیہ دن یعنی جمعرات کو کشمیر میں بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کی پیش گوئی کی ۔ موسمیاتی مرکز سری نگر نے کہا کہ اختتام ہفتہ کے دوران الگ تھلگ اونچی جگہوں پر ہلکی برف باری کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ موسمیاتی مرکز سری نگرنے اگلے36گھنٹوں کے دوران بکھرے بالائی علاقوںمیں ہلکی برف باری ہونے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے پھرکہاکہ 19جنوری تک جموں وکشمیرمیں کسی خاص موسمی سرگرمی کی توقع نہیں ہے ۔ موسمیاتی مرکزکے مطابق 20اور21 جنوری تک، الگ تھلگ سے بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، جبکہ22اور23 جنوری تک بکھرے ہوئے اور کافی وسیع مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف متوقع ہے۔