سید اعجاز
ترال//ترال کے آری پل تحصیل کے تحت آنے والے سرسبز اور شاداب جنگلوں میںایک درجن کے قریب مقامات پر آغ ظاہر ہوئی ہے جس کے نتیجے میںدرخت اور پودے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے ساری صورتحال کی وجہ سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔اس دوران ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک سے آگ کے بڑھتے واردات کے حوالے سے وزیر جنگلات کو آگاہ کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا گزشتہ روز سید آباد پستونہ کے جنگلات میں آگ طاہر ہوئی ہے آگ طاہر ہونے کے ساتھ ہی یہاں محکمہ کے اہلکاروں نے آگ کو قابو کرنے کی کوشش کی ہے تاہم تیز ہوئیں چلنے کی وجہ سے آگ نے شدت اختیارکی اور دور دور تک پھیل گیا اور وسیع جنگلاتی علاقہ آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے جو مسلسل جاری جبکہ محکمہ دن رات آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہے ۔ادگر اتوار کے روز ستور کے گھنے اور سرسبز جنگل میں آگ اچانک ظاہر ہوئی جس نے وسیع رقبے پر پھیلی آگ جنگل کو لپیٹ میں لیا ۔اسی طرح جنگ دار نارستان،ناگہ ناڈ،حان ،شکار گاہ سمیت متعدد مقامات پر جنگلوں میں شام دیر گئے تک آگ جاری تھی جس نے جنگل میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ۔ادھر محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا سید آباد پستونہ میں ملازمین آگ کو قابو کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔بیک وقت آگ متعدد علاقوں میں نمودار ہونے پر لوگوں نے تشویش کا اظہارکیا۔ اس دوران ممبر اسمبلی ترال رفیق احمدنائیک نے ترال میں جنگلو میں ،لگی آگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ وزیر جنگلات کی نوٹس میںلایا اور علاقے کے جنگلوں بچانے کے حوالے سے کار کر اقدام اٹھانے کی اپیل کی ہے۔