منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

نائب وزیرا علیٰ نے پنچایت چوکیاں اور پنچایت کلسیاں میں عوامی رَسائی کیمپ کا اِنعقاد کیا

by Srinagar Mail
01/05/2025
A A
نائب وزیرا علیٰ نے پنچایت چوکیاں اور پنچایت کلسیاں میں عوامی رَسائی کیمپ کا اِنعقاد کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

راجوری/یکممئی2025ئنائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری نے حکومت کی عوامی سطح پر مو¿ثر رسائی اور جوابدہ اِنتظامیہ کے عزم کے تحت آج نوشہرہ ڈویژن کی پنچایت چوکیاں اور پنچایت کلسیاں میں عوامی رَسائی کیمپ کا اِنعقاد کیا۔ اِس پروگرام کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرنا اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا تھا۔ عوامی دربار میں مقامی لوگوںنے متعدد اہم مسائل اُجاگرکئے جن میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن، سرکاری اِداروں میں عملے کی کمی، صحت نگہداشت کے ناکافی بنیادی ڈھانچہ اور پانی کی مسلسل قلت شامل ہیں۔ ایک اہم مطالبہ پنچایت چوکیاں میں ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کے قیام کا بھی تھا۔دیگر مسائل میں سرحدی بنکروں اور آنگن واڑی مراکز کی تعداد میں اضافہ، گورنمنٹ مڈل سکول چوکیاں کی خستہ حال عمارت کی مرمت، لنگر رانا روڈ سے گھڑی لنک روڈ کی تعمیر، بجلی کا کم وولٹیج کے مسائل اور جی ایم سی جھنگڑ اور جی ایم ایس سریا کی اَپ گریڈیشن شامل ہیں۔نائب وزیراعلیٰ نے تمام شکایات کو بغور سنا اور لوگوں کو یقین دِلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے فوری اور مربوط کارروائی کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ فوری ازالے کے لئے اقدامات کریں۔اُنہوں نے جل جیون مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی سست رفتاری پر تشویش کا اِظہار کیا اور اَفسران کو منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت دی تاکہ عوام کو بروقت فائدہ پہنچ سکے۔ انہوں نے بجلی کے مسائل کے سلسلے میں محکمہ بجلی (پی ڈِی ڈِی) کو ہدایت دی کہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اِصلاحی اقدامات کئے جائیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی، متاثرہ کنبوںسے گہری ہمدردی اوریکجہتی کا اِظہار کیا اور جموںوکشمیر یوٹی میں امن و امان کے قیام کے لئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے اِستفادہ کنندگان میں لیبر کارڈ بھی تقسیم کئے جو حکومت کے فلاحی اور شمولیتی جذبے کا مظہر ہے۔
عوامی رسائی پروگرام میں اے ڈِی سی نوشہرہ پریتم لال تھاپا، پی او آئی سی ڈِی ایس فرید کوہلی،اے سی پی شیراز چوہان، سی اے ایچ او ڈاکٹر خالد حسین، اے ایل سی پردیوت گپتا، اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے روہت کمار،ایگزن پی ڈِی ڈِی راجوری محمد رشید، ایگزن پی ڈبلیو ڈِی ( آر اینڈ بی ) سردار خان، ایگزن پی ایم جی ایس وائی راجوری شاہد مصطفی اورآر اِی ڈبلیو ظہیر خان بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

زرانم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Next Post

سکینہ اِیتو نے ڈِی ایچ پورہ میں 50 بستروں پر مشتمل شہید ولی محمد اِیتو میموریل سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال اور احمد آباد کولگام میں نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر کا اِفتتاح کیا

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
سکینہ اِیتو نے ڈِی ایچ پورہ میں 50 بستروں پر مشتمل شہید ولی محمد اِیتو میموریل سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال اور احمد آباد کولگام میں نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر کا اِفتتاح کیا

سکینہ اِیتو نے ڈِی ایچ پورہ میں 50 بستروں پر مشتمل شہید ولی محمد اِیتو میموریل سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال اور احمد آباد کولگام میں نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر کا اِفتتاح کیا

چیف جسٹس نے نئے ججوں کو حلف دِلایا

چیف جسٹس نے نئے ججوں کو حلف دِلایا

بھارت اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی سطح پر جا سکتا ہے: بی جے پی کے سنیل شرما

بھارت اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی سطح پر جا سکتا ہے: بی جے پی کے سنیل شرما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail