سید اعجاز
ترال //جنوبی کشمیر کے نادر کچھملہ ترال نامی گاوں میں جمعرات کو الصبح فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی جو تاحال جاری ہے بتایا جاتا ہے اس جھڑپ میں اب تک ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق فورسز نے ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے حوالے سے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فورسز نے مشترکہ طور بستی کومحاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی کے دوران یہ تصادم آرائی شروع ہوئی آخری اطلاعات ملنے تک جائے جھڑپ سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔اس اپریشن کی نگرانی فوج پولیس اور سی آر پی ایف کے اعلی افسران ازخود کر، رہے ہیں خیال رہے جنوبی کشمیر میں یہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں دوسری جھڑپ ہے اسے قبل شوپیان علاقے میں ایک جھڑپ ہوئی جس میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔۔۔