سید اعجاز
ترال//ترال کے نادر نامی گاﺅں میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین ایک مسلح تصادم آرائی میں جیش محمد سے وابستہ3 ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔اس طرح سے ترال سب ضلع میں مقامی سطح پراب کوئی ملی ٹینٹ سرگرم ملی نہیں ہے ۔اس انکونٹر کا پولیس فوج اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران از خود نگرانی کر رہے تھے ۔اس موقعے پر آئی جی پی کشمیر وجے کمار بردی نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا تھا انہوں نے بتایا گزشتہ48گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں 6ملی ٹینٹ مارے گئے ۔ فورسز نے نادر کچھملہ نامی گاﺅں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے حوالے سے جمعرات کی صبح سویرے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوج کے42راشٹریہ رائفلز ،سی آر پی ایف180بٹالین،اور ایس او جی نے بستی کو مشترکہ طور محاصرے میںلیکر چاروں اطراف سے روشنی دینے والے بڑے بلب نصب کئے اور تلاشی کارروائیوں کا آغاز کیا ۔پولیس نے بتایا جب تلاشی پارٹی مشتبہ مقام پر پہنچی تو یہاں موجود ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی ہے تاہم یہاں موجود فورسز نے جوابی فائرنگ کر کے ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے سے روکا اوراس طرح ابتدائی فائرنگ کے بعدمزید کمک کو علاقے میں طلب کر کے جنہوں نے بستی کو چاروں اطراف سے مکمل طور سیل کیا جس کے بعد طرفین کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی ہے جہاں وقفے وقفے سے گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ اس انکونٹر میں میں 3ملی ٹینٹ مارے گئے جو پولیس ذرائع کے مطابق جیش محمد سے وابستہ تھے۔تصادم کے دوران کسی مکان کو نہیں گرایا گیاتاہم یہاں فائرنگ سے کئی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔اگر چہ شام تک مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت سرکاری طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم کھاسی پورہ ترال کے عامر نذیر ولد نذیر احمد وانی جو20اپریل2024سے جبکہ عاصف احمد شیخ ولدگل محمد ساکن مونگہامہ ترال جو22اپریل2022سے سنجواں جموں حملے کے بعد سرگرام ہوا تھا اس کے علاوہ یاور نذیر بٹ ولد نذیر احمد بٹ ساکن لرو ترال جو20اپریل 2024سے سرگرام ہوا تھاکے گھر والے شناخت کے لئے بلایا گیا تھے ۔پولیس ذرائع نے بتایا تینوں لاشوں کو سرینگر پہنچایا گیا ہے جہاں شناخت کے بعد انہیں مخصوص مقامات پر دفنایا جائے گا ۔ ادھر فوج کے چنار کارپس نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شام دیر گئے تینوں کی شناخت عاصف شیخ ،عامر نذیر اوریاوراحمد بٹ کے طورکر لی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مارے گئے ملی ٹینٹوں کے قبضے سے3اے کے سنتالیس رائفلیں12مگیزین تین ہیتھ گولےاور باقی قابل اعتراض موادبرآمد کیا ہے ۔ ۔آئی جی پی کشمیر وجے کمار بدری نے بتایا کہ فورسز نے ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد یہ آپریشن شروع کیا ہے جس میں تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے تاہم انہوں نے بتایا شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں کارروائی جاری ہے ۔