جموں/یکم جولائی2025ئچیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے 3 جولائی سے آغاز سے قبل آج بھگوتی نگرجموں میں یاتری نواس کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ مختلف محکموں کی طرف سے یاترا کے پُرامن اوراحسن اِنعقاد کے لئے کئے گئے حتمی اِنتظامات کا جائزہ لیا جا سکے چیف سیکرٹری کے ہمراہ اعلیٰ سول و پولیس اَفسران بھی تھے۔ اُنہوں نے یاتری نواس میں موجود تمام اہم سہولیات کا معائینہ کیا جو کہ عقیدت مندوں کے لئے جموں میں ایک اہم بیس کیمپ ہے۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں ، آئی جی پی جموں، آئی جی ٹریفک،ضلع ترقیاتی کمشنر جموں، ایس ایس پی ٹریفک (سٹی)، کمشنر جے ایم سی، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈِی سی ایل،ناظم اطلاعات، جل شکتی اور پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئران، مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے اَفسران بھی موجود تھے۔