چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔وفد میں سینئر نائب صدر انیل گپتا اور چیمبر کے دیگر عہدیداران راجیو گپتا، منیش گپتا اور راجیش گپتا شامل تھے۔ وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو جاری شری اَمرناتھ جی یاترا سے متعلق مختلف اہم معاملات اور کاروباری و تجارتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے مسائل سے آگاہ کیا۔