سید اعجاز
ترال//پی ڈی پی کے زونل صدر ترال پیر قطب الدین ساکن ون بٹھ گلاب باغ ترال سنیچر کے روز دل کا دورہ پڑنے سے افوت ہوئی ہے۔مرحوم کے قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ وہ اچانک بیمار ہوئے جس کے ساتھ انہیں ترال ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں وہ دم توڑ گئے ۔ مرحوم کے وفات کی کی خبر جب علاقے میں پھیل گئی تو یہاں صف ماتم بیچھ گیا ۔مرحوم اس وقت سے پی ڈی پی میں شامل تھے جب ترال میں حالات انتہائی خراب تھے انہوں نے کبھی بھی پی ڈی پی کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔لوگوں کے مطابق انہوں نے پارٹی کے لئے بہتر انداز میں کام کیا جس دوران انہیں کئی بار مشکلات حالات سے بھی گزرنا پڑا ۔پیر قطب الدین حال ہی میں دوبارہ پی ڈی پی کے زونل صدر منتخب ہوئے ۔ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے مرحوم کے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اس دوران ،ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ ،محمد خورشید عالم ،کانگریس کے سرندر سنگھ چنی،سٹیزنزکونسل ترال کے چیر مین فاروق ترالی، ڈی ڈی سی ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ،ڈی ڈی سی آری پل منظور گنائی،میونسپل کمیٹی ترال کے سابق چیر مین منظور احمد خان ، پی ڈی پی آری پل کے محمد اشرف لون ، بشیر احمد لون ،غلام محی الدین شاہ ناگہ بل ،پیر مشتاق احمدلرو، سمیت متعدد افراد نے مرحوم کے وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعا مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ۔