پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

جموں و کشمیر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

مختلف مقامات پر ذوالجناح کے جلوس برآمد عزاداری کے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت ، انتظامیہ کی جانب سے بہتر انتظامات

by Srinagar Mail
06/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر 06 جولائی/ جموںو کشمیر میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے جہاں چھوٹے بڑے قصبوں سے لیکر بڑے شہروں تک مختلف مقامات پر ذوالجناح کے جلوس برآمدہوئے ۔ام جلوسوں میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔ انتظامیہ نے ہر علاقے میں معقول انتظامات کئے تھے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم عاشورہ پر سرینگر کے ڈاون ٹاو¿ن علاقہ میں ایک بڑا ماتمی جلوس نکالا گیا، شہدائے کربلا سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاہ لباس پہنے عزادار ماتم کررہے تھے۔سری نگر میں ماتمی جلوس بوٹا کدل سے نکالا گیا جو شہر کے ڈاون ٹاون علاقہ میں واقع امام باڑہ زادبل پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستہ پر رضاکاروں کی جانب سے پانی اور شربت کے اسٹالس لگائے اور ماتمی جلوسوں میں شامل لوگوں میں تقسیم کیے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے جلوس کے راستے پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر، ودھی کمار بھیرڈی نے کہا کہ پولیس نے سری نگر میں محرم کے جلوسوں کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں اور دوسرے اضلاع سے آنے والے لوگوں کی بغیر کسی پریشانی کے نقل و حرکت کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر بھر میں چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں یوم عاشورہ کے موقع پر تعزیتی مجالس اور جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران حضرت امام حسینؑ کی قربانیوں کا ذکر کیا گیا اور شہدائے کربلا کی عظمت کو اجاگر کیا۔ اس دن کی مناسبت سے خصوصی مجالس اور دینی محافل منعقد کی گئیں، جن میں علمائے کرام امام حسینؑ کے پیغامِ حریت اور ان کی قربانیوں کی اہمیت پر روشنی ڈایں۔ یوم عاشورہ کی مناسبت سے مرکز کے زیرانتظام علاقہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔اس دوران پوری وادی میں یہ مذیبی جلوس خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پزیر ہوئے ہر علاقے میںانتظامیہ کی جانب سے بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔سرینگر کے علاوہ وادی کشمیر کے بڈ گام ،بارہمولہ،پٹن ،کپوارہ،نوگام،اننت ناگ کے چھتر گل ،گونگوپلوامہ ،بالہامہ،پنیر جاگیر ترال،کے ساتھ ساتھ تمام شعیہ آبادی والے علاقوں میں موجود امام باڈہ میں اس حوالے سے علما نے اس خاص دن پر روشنی ڈالی ۔وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں عام لوگوں نے جگہ جگہ سبھیل قائم کی تھی جہاں پر لوگوں کو شربت،جوس اور پانی پلایا گیا ہے ۔اس دوران اس اقدام کی بھی سراہنا کی جا رہی تھی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

Next Post

گالندر پانپور میں سکارپیو گاڑی حادثے کی شکار 2 ہلاک، 3 زخمی

Related Posts

گالندر پانپور میں سکارپیو گاڑی حادثے کی شکار 2 ہلاک، 3 زخمی

گالندر پانپور میں سکارپیو گاڑی حادثے کی شکار 2 ہلاک، 3 زخمی

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Next Post
گالندر پانپور میں سکارپیو گاڑی حادثے کی شکار 2 ہلاک، 3 زخمی

گالندر پانپور میں سکارپیو گاڑی حادثے کی شکار 2 ہلاک، 3 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail