سید اعجاز
سرینگر//وادی کشمیر میں سنیچر کے روز عبد الفطر کوعقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے ۔ اس موقعے پر وادی کی مختلف عید گاہوں، مساجد اور درگاہوں میں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی اور خصوصی دعائیں مانگی ۔اس دوران وادی میں سب سے بڑا اجتماعی اجتماع سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے واقع درگاہ حضرت بل میں ہوا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے والد نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے ساتھ سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے واقع حضرت بل میں نماز ادا کی۔اس دوران وادی کشمیر کے دیگر مساجد خانقاہوں اور عید گاہوں میں صبح سویرے سے ہی نماز عید کے بڑے بڑے اجتمات منعقد ہوئے ہیں جہاں علم کران نے نماز عید صدقہ فطر اور دیگر اہم مذہبی مرائض پر روشنی ڈالی ۔لوگوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ "عید مبارک! عید الفطر کے پرمسرت موقعے پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ مقدس تہوار قربانی کے عظیم جذبے اور بانٹنے کی خوشی کو مجسم کرتا ہے۔ عید سب کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی لے کر آئے۔”ادھراپنے تہنیتی پیغام میں سی ایم عبداللہ نے کہا کہ اس وقت عید منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مغربی ایشیا میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ‘مشکل’ وقت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ "ہر کسی کو عید مبارک، خاص طور پر ان لوگوں کو جو آج منا رہے ہیں۔ یہ عید امت کے لیے خاص طور پر مشکل وقت میں وارد ہوئی ہے اور اس موقعے پر زیادہ سوچنے اور یکجہتی کا وقت ہے۔ دعا ہے کہ یہ مقدس دن امن کا گہوارہ ہو اور اس غیر منصفانہ جنگ کے درد و مصائب کا خاتمہ ہو،”۔ یہ تہوار اس سال مسلمانوں کے ساتھ تنازعات کے پس منظر میں آیا ہے جو مغربی ایشیا میں استحکام اور امن کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔دریں اثنا جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "عید الفطر کے اس مبارک موقعے پر، ہم پوری امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ملک بھر میں مساجد اور بڑے بڑے انتظامات کے تحت عید کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔ پرامن طریقے سے ہونے والی یہ عید سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی لے کر آئے، ہمیں اپنے اردگرد کے غریبوں کو یاد رکھنا چاہیے، تاکہ کوئی بھی خوشی اور اتحاد سے محروم نہ ہو۔ یہ تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔
نماز عید کے فوراً بعد وادی کے شہر ودیہات میں بچوں کی بڑی بڑی تولیاں سڑکوں پر نظر آئے ۔خوش قسمتی سے گزشتہ کئی روز سے خراب موسم میں بھی آج ہی بہتری آئی جس کی وجہ سے لوگوں کو نماز عید ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو گھوم میں آسانی پیدا ہوئی۔






