سری نگر21 ستمبر ,ڈیویژنل کمشنر کشمیر نے بتایا کہ عید میلاد النبیکی تقریبات کے سلسلے میں ہر طرح کی تیاریاں کی جاری ہے انہوں نے بتایا عید لافطر،عید الضحیٰ کی طرح ہم نے پہلے نے اس سلسلے میں اس اہم تہوار کے لئے تیاریاں شروع کی ہے اور عوام کو یقین دلایا ہے کہ پہلے سے بہتر انداز میں عوام کے لئے تمام سہولیات میسر ہوں گے ۔انہوں نے لل دید ہسپتال کے واقعے پر کہا اس حوالے سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے جو پہلے ہی محکمہ صحت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے جمعرات کو کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ عید میلاد النبی کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا: ‘عید الفطر اور عید الضحیٰ کے موقعوں پر بھی اچھے انتظامات کئے گئے اور ہم پہلے منائی گئی مختلف مذہنی تہواروں سے بہتر انتظامات کر رہے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہوں ۔صوبائی کمشنر نے بتایا کہ درگاہ حضرت بل میں عقیدت مندوں کی زیادہ بھیڑ رہتی ہے لہذا وہاں جانے کے لئے ٹریفک کا بندوبست اور پارکنگ سہولیات کا انتظام کیا جا رہا ہے اور جو سمارٹ سٹی کی جو گاڑیاں آئی ہیں ان کو بھی اس کے لئے استعمال میں لایا جائے گا’اور لوگوں کو کسی بھی قسم کی سہولیات کے اعتبار سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات کئے جا رہے خیال رہے عید میلاد النبیکے روز وادی بھر میں تقریبات منعقد ہوتے ہیں جس میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں ۔ لل دید ہسپتال میں بدھ کے روز نقلی ڈاکٹر کی گرفتاری کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا ‘جوں ہی یہ معاملہ سامنے آیا تو فوری کارروائی شروع کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جانچ چل رہی ہے اور ہم متعلقہ محکمے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموںو کشمیر کے سب سے بڑے اور معروف زنانہ ہسپتال لل دید میں تین روز تک ایک نقلی ڈاکٹر لیبر روم میں مریضوں کا علاج کر رہا تھا جس کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم لوگوں نے محکمہ صحت کے اس غفلت پر شدید برہمی اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔