چئیر مین جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ خالد جہانگیر نے آج یہاں جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ ( ایس ایس بی ) کی 198 ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی جس میں انسپکٹر ، کمرشل ٹیکسز ( محکمہ ٹیکسز ) ، اسسٹنٹ کمپائلر ( محکمہ خزانہ ) ، ڈپو اسسٹنٹ اور کلاس IV کے تحت پی ایم پیکج برائے کشمیری تارکین وطن اور غیر مہاجر کشمیری پنڈت ، پنچائت اکاؤنٹس اسسٹنٹ کے عہدوں کیلئے امیدواروں کی روکی ہوئی سفارشات کی رہائی ( ضلعی کیڈر ) اور انہی اسامیوں کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی منسوخی، ڈویژن کیڈر /ضلع کیڈر کے عہدوں کیلئے امیدواروں کی رُکی ہوئی سفارشات کو جاری کرنے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا ۔میٹنگ کے دوران سب انسپکٹر ، کمرشل ٹیکسز ( محکمہ ریاستی ٹیکس ) اسسٹنٹ کمپائلر ( محکمہ خزانہ ) کی پوسٹوں ، ڈپو اسسٹنٹ اور کلاس IV کے ڈویژن /ڈسٹرکٹ کیڈر کی پوسٹوں کیلئے امیدواروں کی روکی ہوئی سفارش کے اجراء سے متعلق ایجنڈے کے مختلف آیٹمز پر غور کیا گیا ۔ کشمیری مائیگرنٹ اور غیر مہاجر کشمیری پنڈتوں کیلئے پیکج ، پنچائت اکاؤنٹس اسسٹنٹ ( ڈسٹرکٹ کیڈر ) کے عہدے کیلئے امیدواروں کی روکی ہوئی سفارشات کا اجراء اور انہی عہدوں کیلئے امیدواروں کی امیدواری کی منسوخی کو بورڈ کے زیر غور لایا گیا اور مناسب فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس کے دوران بورڈ نے سب انسپکٹر کمرشل ٹیکسز کی آسامیوں کیلئے 9 امیدواروں ، اسسٹنٹ کمپائلر کے عہدے کیلئے 11 امیدوار ، ڈپو اسسٹنٹ کے عہدے کیلئے 16 امیدواروں کی سفارشات جاری کرنے کی منظوری دی ۔ میٹنگ میں ایس ایس بی کے ممبران محمد شفیق چک ، نذیر احمد خواجہ ، پریتم لال اتری ، ہرویندر کور ، عاشق حسین للی ،نارائین دت، سی ای او اشوک کمار ، سیکرٹری ایس ایس بی سچن جموال ، اسپیشل سیکرٹری قانون جنگ بہادر کے علاوہ کے متعلقہ عہدیداران نے شرکت کی ۔