ہفتہ, جون ۲۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

صحافیوں کو آن لائن دھمکی کاکیس، تحقیقات میں تیزی وادی میں کم از کم 7 مقامات پر چھاپے اورتلاشی ،کچھ افراد کو پوچھ گچھ کےلئے حراست میں لیا گیا:پولیس سری نگر:۴۲،نومبر:جے کے این ایس : جموں وکشمیر پولیس

by Srinagar Mail
24/11/2022
A A
چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۴۲،نومبر:جے کے این ایس : جموں وکشمیر پولیس نے صحافیوںکوآن لائن دی گئی دھمکی کے کیس کی تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے جمعرات کو کشمیرمیں کم ازکم7مقامات پر چھاپے مارے اوروہاں تلاشی لینے کیساتھ ساتھ کچھ افراد سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی جبکہ اس دوران کچھ افراد کوپوچھ تاچھ کی غرض سے حراست میں لینے کی اطلاع بھی ہے ۔یادرہے اسے پہلے پولیس نے پولیس اسٹیشن شیرگڑھی سری نگر میں درج کیس کے سلسلے میں19 نومبر کو وادی کے 12 مقامات پر تلاشی لی۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے جمعرات کو وادی میں مقیم صحافیوں کو حال ہی میں دی گئی مبینہ آن لائن دھمکی کے سلسلے میںسری نگر، پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں کم از کم 7 مقامات پر چھاپے مارے۔پولیس حکام نے بتایاکہ جن افراد کے گھروں اوردفاتر کی تلاشی لی گئی، ان میں سرینگر میں صحافی شوکت احمد موٹا،ایڈووکیٹ خاکسار ندیب عدنان ، پانپور میں حاجی حیات کا گھر اور سری نگر میں دفتر (کشمیر ریڈر)، بڈگام میں اشفاق ریشی، آصف ڈار (بیرون ملک مقیم) اور ثاقب حسین مغلو سری نگر بھی شامل ہیں ۔پولیس نے کہا کہ جمعرات کوعمل میں لائی گئی تلاشیاں19نومبر کوڈالے گئے چھاپوں کے دوران ملے کچھ سراغوں کی بناءپر عمل میں لائی گئیں۔ ایک پولیس افسرکاحوالہ دیتے ہوئے ایک میڈیا رپورٹ میں مزیدبتایاگیا کہ جمعرات کوڈالے گئے چھاپوںکے دوران کچھ کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔انہوںنے نے کہا کہ جن لوگوں کے گھروں کی تلاشی پہلے مرحلے میں لی گئی تھی، انہیں روزانہ جانچ وپوچھ تاچھ کے لئے بلایا جا رہا ہے۔یادرہے صحافیوںکوآن لائن دی گئی دھمکی کامعاملہ سامنے آنے کے بعدپولیس نے تھانہ اسٹیشن شیر گڑھی سری نگر میں درج کیس کے سلسلے میں19 نومبر کو وادی کے12 مقامات پر تلاشی لی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

آرٹیکل 370 کی منسوخی ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا: شاہ

Next Post

We are committed to bring benefits of digital transformation to the people and society: LG

Related Posts

9کشمیری طلباءپر مشتمل پہلا قافلے ایران سے سرینگر پہنچ گیا

مرکز جموں و کشمیر سرکارامرناتھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم: شیخاوت

ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے محرام الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا

جدید طرز پر آوارہ کتوں کی نسبندی سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے زیر غور

پدگام پورہ میں آورہ کتے کے حملے بعد خوف و ہراس

سرینگر میں ”سائیکلوتھن ۔ پیڈل فار پیس “ میں ایک ہزار سے زیادہ سائیکل سوار نے حصہ لیا

سرینگر میں ”سائیکلوتھن ۔ پیڈل فار پیس “ میں ایک ہزار سے زیادہ سائیکل سوار نے حصہ لیا

ہماری حکومت موثر گورننس فراہم کرنے کیلئے وقف ہے جو عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بناتی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

ہماری حکومت موثر گورننس فراہم کرنے کیلئے وقف ہے جو عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بناتی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

Next Post
رضاکارانہ خون کے عطیہ کے لیے لوگوں کو تعلیم دینے، حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت :ایل جی منوج سنہا

We are committed to bring benefits of digital transformation to the people and society: LG

21دسمبر کوشروع ہونے والے 40روزہ چلہ کلان کی آمد سے پہلے

21دسمبر کوشروع ہونے والے 40روزہ چلہ کلان کی آمد سے پہلے

15 سال پرانی سرکاری گاڑیوں کو ختم کیا جائے گا: نتن گڈکری

15 سال پرانی سرکاری گاڑیوں کو ختم کیا جائے گا: نتن گڈکری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail