سید اعجاز
ترال//”مائی ٹاون مائی پرائڈ‘ہفتے کے ‘پروگرام کے سلسلے میں ڈائر ایکٹر لوکل باڈیز نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے میونسپل کمیٹی کا دورہ کر کے یہاں لگائے گئے مختلف محکموں کے سٹالز کا جائزہ لیا ہے ۔اس دوران انہوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ یہ دیکھیں کہ واقعی بہتر انداز میں یہ پروگرام منعقد ہو رہے ہیں اور جس مقصد کے لئے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے کیا وہ پورے منعقد ہوتے ہیں یا نہیں ۔ڈائر ایکٹر نے بتایا ترال کا دیکھ کر ہمیں بہت اچھا لگا ہے کہ یہاں ہروگرام بہتر انداز میں چل رہا ہے ۔انہوں نے بتایا ان6دنوں میں ہم کوشش کریں گے ناجائز قبضے سے پاک،گار بیج فری،پلاسٹک فری کے علاوہ جہاں جہاں غیر قانونی ہوڈنگ ہوگی اس کو اتارا جائے گا کا پیغام دیں گے ۔جبکہ سب سے اہم جو ہے وہ یہ ہے کہ ہر علاقہ صاف رہے۔انہوں نے بتایاسرکار کی کوشش ہے کہ ہرسکیم کے بارے میں لوگوں کو یہ پتہ چلے کہ سرکاری کے پاس کیا کیا سکیم ہے ۔خیال ہے28نومبر سے6دسمبر تک یہ ہفتے منانے کا سلسلہ جاری رہے۔