سری نگر، 13 فروری (کے این ایس): سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا کے حلقوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے لئے حد بندی کمیشن کی تشکیل کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے این ایس تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں قانون ساز اسمبلی اور لوک سبھا کے حلقوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے کی گئی حد بندی کی مشق کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سرینگر سے تعلق رکھنے والے دو افراد حاجی عبدالغنی خان اور محمد ایوب مٹو نے حد بندی مشق کے آئینی جواز کو چیلنج کرتے ہوئے ایک پٹیشن دائر کی تھی۔