جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی

ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے کی لائسنس منسوخ ،فوج سے برطر ف ہوا،لائسنس کیسے ملا،تحقیقات شروع©:ایس ایس پی کشتواڑ

by Srinagar Mail
30/03/2023
A A
امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو وریندر سنگھ، جس پرپنجاب کے مفرور بنیاد پرست مبلغ امرت پال سنگھ کا محافظ ہونے کا شبہ ہے، کو کشتواڑ ضلع میں بندوق کے لائسنس کے سلسلے میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق کشتواڑ کی ضلع انتظامیہ نے وریندر سنگھ کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا، اور کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ 2015 میں برطرف کئے گئے سابق فوجی جوان نے2014 میں لائسنس حاصل کیا اور پھر جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں اس کی تجدید کرواتارہا۔پولیس نے بتایا کہ وریندر سنگھ، جسے فوجی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بنیاد پرست مبلغ امرت پال سنگھ،جو فرار ہے، کے لئے قائم کردہ نجی سیکورٹی کا حصہ تھا ۔حال ہی میں ایک ویڈیو میں وارث پنجاب ڈی کے سربراہ امرت پال سنگھ کے محافظ وریندر سنگھ کو ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد، پنجاب پولیس نے اسے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا، اس پر قومی سلامتی ایکٹ کا تھپڑ مارا اور دور آسام کی ایک جیل میں بند کر دیا۔کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خلیل پوسوال نے جمعرات کو کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ ورندر سنگھ کو لائسنس کیسے ملا۔انہوںنے بتایاکہ ہم نے ایف آئی آر نمبر 52/2023 کے تحت سیکشن 3/25/30 آرمز ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت تھانہ کشتواڑ میں درج کرائی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے کیس کی تفصیلات پنجاب پولیس کو پہنچا دی ہیں اور ان سے دستاویزات طلب کی ہیں۔ایس ایس پی کشتواڑنے مزیدکہاکہ ہم اس شخص کی موجودگی تلاش کریں گے۔ اسے (وریندر سنگھ) کو تحقیقات کرنے اور یہ جاننے کے لئے یہاں لایا جائے گا کہ وہ یہاں کیسے پہنچا اور اسے یہاں سے لائسنس کیسے ملا۔مزید تفصیلات دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بندوق کا لائسنس انہیں2014 میں کشتواڑ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے سی آئی ڈی ونگ نے حال ہی میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کشتواڑ کو لکھا کہ ان کے بندوق کے لائسنس کا غلط استعمال ہوا ہے۔ ایس ایس پی نے کہاکہ معاملہ متحرک ہوگیا اور ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے بندوق کا لائسنس منسوخ کردیا۔خلیل پوسوال نے کہا کہ پولیس کو اس بات کا پتہ لگانا پڑے گا کہ کن حالات میں اسے بندوق کا لائسنس سب سے پہلے جاری کیا گیا تھا کیونکہ اس کی فوج کی یونٹ کبھی بھی کشتواڑ میں تعینات نہیں ہوئی تھی۔وریندر سنگھ96 رجمنٹ کا ایک جوان تھا اور اسے2015 میں برطرف کر دیا گیا تھا۔ جاری ہونے کے بعد، اس کے بندوق کے لائسنس کی تجدید ہو رہی تھی۔ رام بن، ریاسی، بارہمولہ اور کٹھوعہ سے2025 تک لائسنس کی توثیق کی گئی ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

رام نومی کے موقعہ پرشہر سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی شوبا یاترا

Next Post

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post
منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر گوبندر سنگھ مہتا نوکری سے سبکدوش

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر گوبندر سنگھ مہتا نوکری سے سبکدوش

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

امرانتھ یاترا 2023 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail