نمائندے سے
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے معروف معالج ڈاکٹر گوبند سنگھ مہتا نوکری سے سبکدوش ہوئے ہیں ۔ڈاکٹر مہتا نے وادی کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض انجام دیئے ہیں جس دوران انہوں نے خاصی عوامی مقبولیت حاصل کی ہے ۔انہیں کئی بار بلاک میڈیکل افسر کے طور پر بھی کام کرنے کا موقع ملا ہے جہاں وہ بہتر ایڈمسٹریٹرثابت ہوئے ۔وہ گزشتہ کئی سال ایس ڈی ایچ ترال میں تائنات تھے جہاں انہوں نے اپنی سروس مکمل کی ہے ۔ اس سلسلے میں آج ایس ڈی ایچ ترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر مہتا کے خدمات کو یاد کیا گیا ہے تقریب میں دارے کے ملازمین اور سماجی کار کن فاروق ترالی بھی موجود تھے ۔