سری نگر:31، مارچگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم بنیادی طور پر ابر آلود رہا کیونکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی یا درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ "اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی،اعتدال پسند بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمے کے مطابق 5اپریل تک وادی میں برف و باراں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو وادی میں موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ بارہمولہ، بڈگام، کولگام اور شوپیاں اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہوسکتی ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات بت بتایا کہ وادی کشمیر میں 5اپریل تک وادی میں برف و باراں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں5اپریل تک برف و باراںکی پیش گوئی کرتے ہوئے31مارچ کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔متعلقہ محکمے کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ساتھ کہیں کہیںبارش ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا آنے والے دنوں میں پہاڑی علاقوں میںبرف باری کا بھی امکان ہے ۔انہوں نے بتایا بارشوں اور برف باری کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر بھی ٹریفک متاثر رہنے کا امکان ہے ۔ادھر جمعہ کو بھی وادی کشمیر میں موسم ابر آلود رہا ہے ۔سری نگر میں 7.9 پہلگام میں 3.2اور گلمرگ میں 0.4 ڈگری سیلسیس کم از کم درجہ حرارت تھا۔لداخ کے علاقے میں، دراس شہر میں منفی 2.7، کارگل میں 2.5 اور لیہہ میں منفی 1 کے طور پر کم سے کم درجہ حرارت تھا۔جموں میں 15.1، کٹرہ `12.6، بٹوٹ 8.6، بانہال 7.8 اور بھدرواہ میں 7 درجہ حرارت کم سے کم رہا۔