سری نگر:۱۳،مارچ:امسال جموں وکشمیر سے زائداز10ہزارعازمین فریضہ حج انجام دینے کیلئے سعودی عرب جائیں گے ،جن میں 132بغیر محرم کے خواتین بھی شامل ہیں۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جمعہ کوسہ پہر3بجے جموں وکشمیر حج کمیٹی بے ترتیب ڈیجٹل قرعہ اندازی کے ذریعے عازمین کاانتخاب عمل میں لایاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹوآفیسر عبدالاسلام میر اور کمیٹی کے دیگر ممبران کی نگرانی وموجودگی میں قرعہ اندازی عمل میں لائی گئی ۔جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹوآفیسر عبدالاسلام میرنے قرعہ اندازی کے بعد کہاکہ ہمیں حج2023کیلئے اس سال 14520 حج فارم موصول ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سال جموں وکشمیر سے فریضہ حج کیلئے 10ہزارعازمین کا انتخاب متوقع ہے۔ ایگزیکٹوآفیسر عبدالاسلام میرنے مزید کہاکہ1370عازمین بشمول مردوزن جن کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے، پہلے ہی منتخب ہو چکے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہاسکے علاوہ132 خواتین عازمین جو محرم کے بغیر ہیں، ان کا انتخاب کیا گیا ہے