سید اعجاز
سرینگر//وادی کشمیر میں جمعہ کی رات سے شروع ہونے والے بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ کئی بالائی و پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ۔اس دوران بارشوں اور برف باری کے بعد سردی میں پھر ایک بار اضافہ ہوا ہے جہاں لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کیا ۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔ انہوں نے بتایا موسم6اپریل تک خراب رہنے کا امکان ہے۔ااس خبر کو رپورٹ کرنے تک بارشوں کا سلسلہ جاری تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔