سری نگر:یکم اپریل :مسلسل دوروز یومیہ3000سے زیادہ مثبت کیس درج ہونے کے بعد گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید2994افرادکوکورونا وائرس میں مبتلاءپایاگیاجبکہ اس دوران مزید9متاثرہ مریضوںکی موت واقعہ ہوئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں ہفتہ کو2994 نئے کوویڈ 19کیس ریکارڈ کئے گئے، جب کہ فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر16ہزار354 ہوگئی۔متعلقہ وزارت نے مزید بتایاکہ تازہ انفیکشن کے ساتھ، ہندوستان میں کوویڈ19متاثرین کی تعداد4 کروڑ47لاکھ18ہزار781ہوگئی ہے۔ ہفتہ کی صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں مزید9 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد5لاکھ30ہزار876تک پہنچ گئی۔دہلی، کرناٹک اور پنجاب سے دو،دومتاثرین کی موت کی اطلاع ملی، ایک گجرات سے، اور2 کی کیرالہ سے ہوئی۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق، قومی کوویڈ 19 سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.77 فیصد ہے۔یومیہ مثبتیت کی شرح2.09 فیصد اور ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 2.03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔متعلقہ وزارت کے مطابق اس عالمگیر بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر4کروڑ41لاکھ71ہزار551 ہوگئی۔ کیس میں اموات کی شرح1.19 فیصد ہے۔