سید اعجاز
ترال//پی ڈی پی کی جانب سے ترال کے مختلف علاقوں میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مختلف گاﺅں دیہات میں الگ الگ پروگرام منعقد ہوئے ہیں جن میں پارٹی کے لیڈران،ورکران اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔پارٹی کے ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کی صدارت میں ترال کے نارستان،ستورہ،آری پل ،درم گنڈ،ہر د میر ،وغیرہ علاقوں میں پروگرام منعقد کئے اور لیڈران ورکران اور عام لوگوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ انہوں نے لوگو ں کو آنے والے لوکھ سبھا انتخابات میں پارٹی کے لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدوار وحید الرحمان پرہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ان کے ساتھ باقی ورکران کے ساتھ ساتھ زونل صدر ترال قطب الدین ،شاہد حسین،ایدوکیٹ زیا حسین کے علاوہ باقی لوگ بھی شامل تھے ۔
ادھر پارٹی کے ہی سینئر ورکر فاروق احمد ریشی نے بھی پبلک اوٹ ریچ پروگرام کے تحت میڈورہ نامی گاﺅں میں گھر گھر جا کر پارٹی کے لوک سبھا کے امیدوار وحید الرحمان پرہ کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ہے انہوں نے کہا پبلک اوٹ ریچ پروگرام کے تحت میڈورہ میں یہ پروگرام منعقد ہوا ۔انہوں نے لوگوں کو بتایا آج کا ووٹ صرف اس لئے کہ یہ ہمارے وقار کا مسئلہ ہے۔
دریں اثناءپارٹی میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والی ڈاکٹر پیرزادہ ایدوکیٹ معراج الدین رفیقی نے ڈاڈسرہ اور کچھملہ نامی گاﺅں میں دو الگ الگ اوٹ ریچ پروگرام منعقد کئے ہیں جہاں انہوں نے لوگوں کو اس انتخاب میں زیادہ سے زیادہ ووٹنگ میں شمولیت اور پی ڈی پی امیدوار وحید الرحمان پرہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔اس دوران بارشوں کے باوجود لوگوں نے انہیں سنا۔پیزادہ نے لوگوں کو پارٹی کے سرینگر نشست کے لوکھ سبھا کے امیدوار وحید الرحمان پرہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے