ترال//اگر چہ وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم کئی مقامات پر بارشوں کی وجہ سے زمین میں شگاف پڑے ہیں جس کی وجہ سے کئی ماکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے اس دوران ترال کے دودھ مرگ علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد اسمائیل پسوال نے بتایا کہ ان کے مکان کے نیچے بھی زمین کھسک گئی ہے جس کے باعث مکان میں شگاف پڑے اور ایک ستون تباہ ہوا ۔اس اطلاع ملنے کے بعد محکمہ مال نے بھی اس حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ادھر مقامی آبادی سے سرکار مزکورہ غریب شہری کے مدد کی اپیل کی ہے ´۔