سری نگر:13،اپریل: جموںو کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف احمد بخاری نے بتایا کہ جمعرات کو بتایا کہ لوگوں کا رخ دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ جموں و کشمیر میں اگلی حکومت اپنی پارٹی کی ہی ہو گی ۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی سبھی نشستوں پر اپنے امیدواروں کو کھڑا کرے گی ۔بخاری پانپور میں ایک کرکٹ ٹورنا منٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کر رہے تھے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموںو کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے بتایا کہ جس طرح لوگوں کو رخ اور رجحان ہے اسے یہی لگتا ہے کہ یوٹی میں اگلی حکومت اپنی پارٹی کی ہی ہوگی ۔پانپور میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی تمام نشستوں پر اپنے امیدواروں کو کھڑا کرے گی ۔انہوں نے بتایا لوگوں کا رخ بتارہا ہے کہ اگلی حکومت جموںو کشمیر میں اپنی پارٹی کی ہی ہوگی ۔ بخاری نے کہا کہ پارٹی نے حال ہی میں ایک میٹنگ میں کچھ مسائل اٹھائے تھے جن میں منشیات کی بدعت کے خلاف لڑنا اور سیکل تربیت فراہم کرنا قابل ذکر ہے انہوں نے بتایانوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد منشیات کے استعمال کرنے میں مبتلا ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا ہم نے نوجوان نسل کو اس بدعت نے باہر لانا ہے اور آج آغاز جنوبی کشمیر کے پانپور قصبہ ہے کیا گیا ہے انہوں نے کہا اس طرح کے ٹورنامنٹ ہر اضلاع میں منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں تمام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاسی پارٹیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سیاست اور ووٹ بنک کو ایک طرف چھوڑ کر میدان میں آئیں تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بچا سکیں گے ۔ خیال رہے انہوں نے پانپور میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے ۔