سری نگر:۴۱،اپریل:نیشنل کانفرنس کے صدراورسابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں منعقدہ جمعتہ الوداع کے اجتماع میں شرکت کی ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق پارٹی کے کچھ دوسرے لیڈروں اورذاتی محافظوںکے ہمراہ درگاہ حضرتبل پہنچے اورانہوںنے یہاں منعقدہ اجتماع میں شرکت کی ۔فاروق عبداللہ نے کرسی پر بیٹھ کر نماز جمعتہ الوداع اداکی ۔اس موقع پر انہوںنے لوگوں سے ملاقات بھی کی ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرتبل سری نگرمیں حاضری دینے اوریہاں نماز جمعتہ الوداع اداکرنے کے بعددُعاکی کہ اللہ تعالیٰ جموں وکشمیر اوریہاںکے لوگوںپررحم فرمائے اوراُنھیں اپنے حفظ وامان میں رکھے ۔انہوںنے امن وسلامتی اور لوگوںکی ترقی وخوشحالی کیلئے بھی دعاکی ۔