ترال//ترال کے نوجوان صحافی و گلستان نیوز کے نامہ نگار شیخ کوثر ساکن شریف آباد ترال کی شادی آج انجام دی گئی ہے۔اس دوران مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ترال ،پانپور ،پلوامہ اور اننت ناگ کی صحافی برادری نے اپنے ساتھی کے شادی خانہ آبادی پر انہیں مبارک باد پیش کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔