ترال//کنگہ پورہ ترال میں جمعہ کی شام اس وقت افر تفری کا ماحول پیدا ہوا جب علاقے میں ایک 75سالہ سکھ فرقے کے ایک شہری کی لاش پر اسرار حالت میں کھیت سے برآماد کر لی گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایامحکمہ پی ڈی ڈی سی سبکدوش ہوئے بطور ڈارئیور75سالہ کرن سنگھ ولد مرحوم آیا سنگھ بعد سپہر گھر سے نذدیکی کھیت میں گھاس لانے کے غرض سے نکلا اور شام تک اس کے گھر والے اس کا انتظار کر رہے تھے تاہم وہ نہیں آیا۔ علاقہ جنگل کے دامن میں واقعہ ہے جہاں ریچھ کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے اور اس بات کا ڈر کی وجہ سے افرادخانہ نے گاﺅں کے باقی لوگوں کو بتایا کہ کرن سنگھ کھیت پر گیا اور واپس نہیں آیا ہے ۔اس دوران گاﺅں کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بشمول متوفی کے رشتہ دار بھی انہیں تلاش کرنے کی غرض سے کھیت میں پہنچے جہاں انہوں نے مزکورہ شہری کو مرہ حالت میں پایا،تاہم انہوں نے بتایا کہ اس کے جسم پر گھاس اوڑی تھی جس سے خدشات پیدا ہوئے۔مقامی لوگوں نے بتایا لاش پر کسی قسم کا کوئی نشان نہیں ہے۔مرحوم کے چار بچے ہیں جن میں ایک پرئیوٹ کام کرتا ہے جبکہ دوسرا بیٹا فوج سے رٹائرآیا ہے اس کے علاوہ مرحوم کی2 بیٹاں ہیں جن کی شادی ہوئی ہے ۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں زبردست افرا تفری پھیل گئے تاہم واقعے کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے ساتھ ترال پولیس کی ایک ٹیم یہاں پہنچی ہے جنہوں نے ساتھ ہی یہاں فارنسک ٹیم کو بھی بلایا جنہوں نمونے حاصل کئے اور ہر زوایہ سے پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہے ۔اس دوران سنیچر کی صبح اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں پولیس نے بتایا یکم ستمبر کی شام کو ترال پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ کنگلورہ نامی گاﺅں کے دھان کے کھیتوں میں ایک شخص کی لاش پڑی ہے۔جس دوران پولیس نے ایک75سالہ شہری کرن سنگھ ولد آیا سنگھ ساکن کنگلورا (ترال) کو برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا لاش پر کوئی بیرونی زخم نہیں ہے.ایف ایس ایل کا تفصیلی معائنہ/ جانچ پڑتال اور کرائم سین کی فوٹو گرافی کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے بورڈ کے ذریعے پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔