سری نگر18 ستمبر , معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں 13 گاڑیاں ضبط اور 12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ کی نگرانی میں ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بارہمولہ اور آئی سی پی پی ڈیلینا کی مدد سے 08 گاڑیاں (4 ٹپر، 4 ٹریکٹر) ضبط کیں اور 7 ڈرائیوروں کو خانپورہ اور ڈیلینا گھاٹ پر معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا۔اسی طرح، ایس ڈی پی او ٹنگمرگ کی نگرانی میں ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس کنزر کی مدد سے 3 گاڑیاں (3 ٹریکٹر) ضبط کیں اور بونگم کنزر میں معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث ہونے پر 3 ڈرائیور کو گرفتار کیا۔اس کے علاوہ، ایس ڈی پی او پٹن کی نگرانی میں ایک پولیس پارٹی نے آئی سی پی پی کمگڈورہ کی مدد سے 2 گاڑیاں (1 ٹپر اور 1 ایکسویٹر) ضبط کیں اور 2 ڈرائیوروں کو ٹپر میں معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا۔اسی مناسبت سے متعلقہ تھانے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔