ضلکولگام /04 دسمبر2023ئضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج منی سیکرٹریٹ سے 60 طالبات کے ایک گروپ کو پہلگام کی ٹریکنگ مہم کے لئے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اس تقریب کا اِنعقاد ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کولگام نے کیا تھا۔ڈی وائی ایس ایس او کولگام، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے فیلڈ سٹاف کے علاوہ ان ٹریکرز کے والدین بھی فلیگ آف تقریب میں موجود تھے۔ان طالبات کا تعلق ضلع کے تمام چھ زونوں سے ہے اور وہ چھ روزہ ٹریکنگ پروگرام کے دوران پہلگام کے علاقوںکا دورہ کرنے والی ہیں۔