جموں 3 فروری 2024 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج راج بھون میں ڈاکٹر رمیش تمیری کی تصنیف کردہ کتاب ” جے اینڈ کے پر پاکستان کا حملہ (1947-48 ) ۔ ان ٹولڈ اسٹوری آف وکٹمز “ کا اجراءکیا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے مصنف اور اداراتی ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تجربہ کار تنقیدی مورخ ڈاکٹر آر ایل بھٹ کی تحریر کردہ کشمیر کے تاریخی منظر نامے پر ایک کتاب ” کشمیر آف کلہانہ “ بھی جاری کی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش تمیری ، مسٹر انیل بھٹ ، مسٹر راجیش دھر ، مسٹر ونے کول ، مسٹر انکور بگاتی اور مسٹر دیپک رینہ موجود تھے ۔