منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سچن ٹنڈول کر نے چرسو اونتی پورہ قائم ایم جے بیٹ فیکٹری کا دورہ کر کے یہاں ایک گھنٹہ گزارا

مایہ ناز کرکٹر کا ہماری فیکٹر میں آنا ہمارے لئے اعزاز،ان کے آنے سے میرے دل میں امیدیں پیدا ہوئیں:محمد شاہین پرے

by Srinagar Mail
17/02/2024
A A
سچن ٹنڈول کر نے چرسو اونتی پورہ قائم ایم جے بیٹ فیکٹری کا دورہ کر کے یہاں ایک گھنٹہ گزارا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز
اونتی پورہ/ہندوستان کے مایہ ناز کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سنیچر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چرسو اونتی پورہ میں قائم ویلو بیٹ بنانے والی ایک فیکٹری” ایم جے سپورٹس “کا اچانک دورہ کیا ہے جس دوران انہوں نے یہاں موجود اور تیار ہو رہے بیٹ کو باریک بینی سے دیکھا اوربیٹ کے حوالے سے مفصل بات چیت کی ہے ۔انہوںدورے کے دوران فیکٹری کے مالک کو یقین دلایا کہ ویلو بیٹ کے بارے میں وہ آگے بات کریں گے کہ کس طرح اس بیٹ کو آگے لے جا سکے گا۔

 

ذرائع کے مطابق ٹنڈول کر اس وقت وادی کشمیر میں ایک نجی دورے پرہیں اورسنیچر کے روز پہلگام کی طرف جارہے تھے اس دوران جب وہ دن کے11.30 جنوبی کشمیر کے تاریخی قصبہ اونتی پورہ کے نزدیکی واقع گاوں چرسوپہنچے توان کی نظر یہاں موجود” ایم جے سپورٹس“بیٹ بنانے والی فیکٹری پڑی اور وہ یہاں رکنے کے بعد فیکٹری میں داخل ہوئے ۔ فیکٹری مالک محمد شاہین پرے نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں یہ خواب لگ رہاہے کہ واقعی ملک کی اتنی بڑی شخصیت ہماری فیکٹری میں آئے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی منصوبہ بند پروگرام نہیں تھا انہوں نے بتایا وہ اچانک یہاں سے گزرے اور انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ نام سناتھا جب میری نظر بورڑ پر بڑی تو میں نے سوچا یہاں کشمیری ویلو بیٹ کودیکھیں گے ۔

 

 

شاہین نے بتایا انہوں یہاں تیار بیٹوں کی آزمائش کی سٹروک دیکھا ،ہر ایک طریقے سے جانچا اور پرکھااور ہمیں یقین دلایا کہ میں یہ دیکھنے آیا تھااور مجھے لگا یہ بہتر بیٹ ہے ۔انہوں نے بتایا انہیں بیٹ پسند آئے جس دوران انہوں نے یہاں نصف درج بیٹس پر دستخط کئے اور ان کشمیر کے اس ویلو بیٹ کے ساتھ تصاویر کھینچے ۔جبکہ فیکٹری والوں کی جانب سے بھی انہیں کئی بیٹ تحفے میں پیش کئے گئے۔فیکٹری کے نوجوان مالک نے بتایا وہ دن کے قریباً11:30بیٹھے تھے جب وہ آئے اور قریباًایک گھنٹے تک یہاں قیام کیا اورپورے کنبے اور ساتھیوں نے یہاں چائے و مرغ کھائے۔پرے نے بتایا کہ ہمیں بہت ہی خوشی ملی ہے کہ یہ دن ہمارے لئے اتہائی اہم تھااور ہمیں بہت بڑا حوصلہ ملا ہے جبکہ وہ انتہائی نرم مزاج کے انسان ہیں ۔محمد شاہین پرے نے بتایا بہت لوگوں نے ان کے ساتھ تصاویر کھینچے ۔ انہوں نے بتایا ہمارے دل میں یہ امید پیدا ہوئے کہ ہمارا مشہور ویلو بیٹ کو آگے لے جانے میں اور مدد ملے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ سچن ٹنڈولکر جب وہاں ظاہر ہوئے تویہ خبر یہ فوری طور پھیل گئی اورمداحوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئے جنھوں نے سیلفیاں لے لی اس موقع پر اونتی پورہ پولیس کے کئی آفیسران بھی وہاں پر موجود تھے ۔یہاں سے نکلنے کے بعد سچن ٹندول کر مشہور سیاحتی مقام پہلگام گئے ہیں جہاں ان کے ساتھ ان کی فیملی بھی ہے ۔خیال رہے کشمیر ویلو بیٹ کافی مشہور ہے جبکہ ان درختوں کی کمی سے عوامی حلقوں خاص کر اس صنعت سے وابستہ لوگوں میں تشویش پایا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جی ایم ڈار نے میونسپل کونسل کولگام اورمیونسپل کمیٹی ایگزیکٹو افسر کا عہدہ سنبھالا

Next Post

DGP J&K visits Baramulla; presides over Public Grievance Redressal Programme, officers meeting

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
DGP J&K visits Baramulla; presides over Public Grievance Redressal Programme, officers meeting

DGP J&K visits Baramulla; presides over Public Grievance Redressal Programme, officers meeting

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

ساجہ بیگم زوجہ مرحوم محمد صدیق نائیک انتقال کر گئی۔

انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ نے گولڈن ٹکٹ ہولڈرز کو سچن ٹنڈولکر کے ایمبیڈڈ دستخط والے بیٹ کے ساتھ کیا شادماں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail