سرینگر کے این ایس 11مئی جموںو کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ 13مئی کے روز ہونے والی پولنگ میں 17لاکھ ووٹران اپنی حق رائے کا استعمال کریں گے جبکہ کل ووٹران میں 2لاکھ نوجوان پہلی بار اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ان باتوں کا اظہار جموںو کشمیر الیکٹرولر آفسر جموںو کشمیر پی کے پولے نے ایک انٹر ویوں کے دوران کیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پو کے پولے نے بتایا کہ اب تک جموں وکشمیر میں بہتر انداز میں ووٹنگ منعقد ہوئی ۔انہوں نے کہا وادی کشمیر کے سوتھ،سنٹرل اور شمالی کشمیر کے تمام اضلاع میں میں نے ازخود جائزہ لیا ۔چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے آج یعنی اتوار کے روز تمام پولنگ اسٹیشن تک عملے کو روانہ کیاجائے گا۔پی کے پولے نے بتایا کہ 17لاکھ سے زیادہ ووٹران چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران اپنا حق رائے کا استعمال کریں گے جن میں2لاکھ نوجوان بھی شامل ہیں جو پہلی بار ووٹ کا استعمال کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 50فیصد خواتین بھی کل ووٹران میں شامل ہیں ۔پولے نے انہیں اپیل کی ہے خواتین اکثر کم حصہ لیتے ہیں انہیں بھی ووٹنگ میں بڑ چڑ کر حصہ لینا چاہے ۔انہوں نے بتایا نوجوان ملک کا مستقبل ہے اور جن نوجوانوں نے اٹھارہ سال پار کئے ہیں انہیں اپنا ووٹ کا استعمال کریں گے جس کے لئے وہ بے تاب نظر آ رہیں ہیں۔انہوں نے بتایا تمام جگہوں پر صحت مند اور جسمانی طور نازک افراد کے لئے بہترین انتطامات مکمل کئے ہیں ۔خیال رہے سرینگر پارلیمانی نشست کے لئے 13مئی کو ووٹنگ کی جائے گی ۔