سرینگر:۱۳؍مئی
ووٹ ایک جمہوریہ حق ہےجس کی بدولت قوم کی تقدیرسنور تی ہے اور اس حق کی ادائیگی میں تساہل پسندی کا مظاہرہ کرنے سے قوم کا مستقبل کسی ناہل افراد کے ہاتھوں مخدوش بھی ہوسکتا ہے،اس لئے ہر ذمہ داری شہری کو بغیر کسی تاخیر کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔ ان باتوں کا اظہار جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اورگورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس ونگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے بائز ہائرسکینڈر سکول صورہ سرینگر میں قائم پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا چونکہ بھارت ایک جمہوریہ ملک ہے اور جمہوری نظام میں عوام ہی حکومتوں کی طاقت کا سرچشمہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے ووٹ سےہی حکومتیں بنتی ہیں ۔ انہوں نے کہا لوگوں پر ذمہ داری ہے کہ وہ گھروں سے نکل کر اپنے پسند اور قابل اعتماد امیدواروں کو پارلیمنٹ تک پہنچانے میں اپنا فرض نبھائیں تاکہ قوم کا مستقبل تابناک اور روشن راہوں پر گامزن ہوسکے۔ انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر جمہوریت کے اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔