بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

لوک سبھا انتخابات ، سرینگر پارلیمانی نشست پر ووٹنگ کا عمل شدومد سے جاری

by Srinagar Mail
13/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر:۱۳؍مئی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ پانچ اضلاع ( سرینگر، گاندربل، بڈگام، پلوامہ اور شوپیاں)پر محیط سرینگر پارلیمانی نشست پر کافی تعداد میں رائے دہندگان پولنگ مراکز کا رُخ کررہے ہیں۔ صبح سے پولنگ اسٹیشنوں کے باہر رائے دہندگان لمبی لمبی قطاروں میں تحمل کے ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کیلئے اپنی باری کا انتظا ر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سرینگر شہر میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار کافی چہل پہل اور جوش وخروش پایا جارہاہے اور لوگ اپنے من پسند نمائندوں کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے جوق در جوق نکل رہے ہیں۔ پانچوں اضلاع میں سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئےہیں اور لوگ بغیر کسی خوف کے ووٹنگ میں شامل ہورہے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے فقید المثال انتظامات کئے جاچکے ہیں اور ووٹروں کیلئے پولنگ مراکز پر خاطر خواہ سہولیات میسر ہیں۔ ادھر انتظامیہ کی طرف سے سرینگر کے جھیل ڈل میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے بھی ڈل میں پولنگ مراکز قائم کئے گئےہیں اور وہاں مقامی باشندے چھوٹی چھوٹی کشتیوں میں ان مراکز پرجاکر ووٹ ڈال رہے ہیں۔ادھر گاندربل، بڈگام، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں جاری ووٹنگ ک دوران لوگوں کی کافی تعداد گھروں سےپولنگ مراکز کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ مختلف پولنگ مراکز کا دورہ کرنے والے نمائندوں نے اطلاعات دی ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ مراکز پر ووٹران کی قطاریں وسیع تر ہوتی جارہی ہے۔ ادھر جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر پی کے پولےنے شہر خاص میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر میں اس بار ڈبل ہندسہ کی پولنگ شرح ریکارڈ ہوگی جہاں ماضی میں سنگل ہندسہ پولنگ شرح درج ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں جو پولنگ شرح درج ہوئی تھی وہ اس بار دن کے بارہ بجے تک ہی ریکارڈ ہوگئی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جمہوری حق کی ادائیگی میں کوتاہی حق تلفی ہے: اشتیا ق بیگ

Next Post

فاروق احمد ریشی نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے ووٹنگ کے عمل میں بڑے پیمانے پر شرکت کے لیے ترال کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post
فاروق احمد ریشی نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے ووٹنگ کے عمل میں بڑے پیمانے پر شرکت کے لیے ترال کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

فاروق احمد ریشی نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے ووٹنگ کے عمل میں بڑے پیمانے پر شرکت کے لیے ترال کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

لوک سبھا انتخابات 2024: چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 5اضلاع پُرامن انداز میں مکمل پارلیمانی حلقہ سری نگرووٹنگ کی مجموعی شرح تقریباً36فیصد

لوک سبھا انتخابات 2024: چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 5اضلاع پُرامن انداز میں مکمل پارلیمانی حلقہ سری نگرووٹنگ کی مجموعی شرح تقریباً36فیصد

وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

سری نگر پارلیمانی حلقہ میں38 فیصد کا’ ووٹرٹرن آو ¿ٹ‘حوصلہ افزائ،عوام قابل تعریف:وزیر اعظم مودی آرٹیکل 370کی منسوخی نے کیا عوامی خواہشات کو فعال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail