ہفتہ, جون ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

BJPلیڈر شپ کی اتحادی لیڈروں کیساتھ دہلی میں اہم میٹنگ ، سرکار کے خدوخال پر غوروخوض NDAکیلئے ڈبل N(نتیش ،نائیڈﺅ)کاکردارفیصلہ کن

7جون کو حتمی مشاورت کافیصلہ،8جون کوحکومت اور وزیراعظم مودی کی ممکنہ تقریب حلف برداری

by Srinagar Mail
05/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :۵،جون:  : لوک سبھا انتخابات2024کے نتائج ،جس میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت نہیں مل سکی ،کے بعد بھاجپا کی سربراہی والے اتحادNDAکیلئے ڈبل Nفیصلہ کن عوامل بن چکے ہیں کیونکہ چندربابو نائیڈﺅ اورنتیش کمار کی حمایت کے بغیر مخلوط سرکار کی تشکیل عملاً ناممکن ہے ۔اس دوران معلوم ہواکہ این ڈی اے میں شامل جماعتوں کے سینئر لیڈروں کی ایک اہم میٹنگ نئی دہلی میں بدھ کے روز منعقد ہوئی ،جس میں اگلی یا فیصلہ کن میٹنگ کیلئے 7جون کی تاریخ مقرر کی گئی جبکہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں نئی این ڈی اے سرکارکی حلف برداری کیلئے 8جون کی تاریخ پر اتفاق کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق 4جون کو پارلیمانی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد این ڈی اے میں شامل جماعتوں کی ایک اہم میٹنگ بدھ کے روز نئی دہلی میں منعقد ہوئی ،جس میں وزیراعظم مودی ، وزیرداخلہ امت شاہ ،وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اوربی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے علاوہ اتحادی جماعتوں بشمول تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندر بابو نائیڈﺅ ،جنتا دل یونائٹیڈ کے صدر نتیش کمار۔شیو سینا کے ایک دھڑے کے صدر ایکناتھ شنڈے اور لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان کے علاوہ دیگر اتحادی لیڈروںنے بھی شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ممکنہ طور پر’کنگ میکرز‘ تیلگو دیشم پارٹی (TDP) اور جنتا دل یونائیٹڈ (JDU) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی قیادت میں قومی جمہوری اتحادNDA کواپنی حمایت کے حوالے سے ہری جھنڈی دے دی ہے۔ معلوم ہواکہ دونوں اتحاد ی جماعتوں ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو کے علاوہ لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہا ن نے نئی مرکزی سرکار تشکیل دینے کیلئے اپنے مطالبات کو بھاجپا لیڈر شپ کے سامنے رکھا ،جس میں ممکنہ طور پراہم وزارتیں دینے کی بات کہی گئی ہوگی ۔میٹنگ میں نئی سرکار کے خدوخال کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا ۔اور یہ فیصلہ لیاگیا کہ سرکار کی تشکیل اورآئندہ لائحہ عمل کیلئے7جون کو ایک اور میٹنگ کی جائے گی ،جس میں سرکار بنانے کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔بھاجپا کی سربراہی میں(این ڈی اے) حکومت اور وزیراعظم مودی کی تقریب حلف برداری 8 جون کو ہونے کا امکان ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024کے نتائج کے تحت بی جے پی کو 240نشستیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ اسکی قیادت والے اتحاد NDAکو کل ملاکر292سیٹیں ملی ہیں ،جن میں ٹی ڈی پی کی16،شیو سینا(شنڈے)کی16،جے ڈی یوکی 12،ایل جے پی کی 5اور این سی پی (اجیت) کو حاصل ایک نشست بھی شامل ہے ۔یوں این ڈی اے کے پاس فی الوقت درکار واضح اکثریت272سے20زیادہ سیٹیں ہیں(ایجنسیاں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

عالمی یوم ماحولیات ،سب ضلع ترال میں تعلیمی اداروں کے بچوں کی جانب سے ریلیوں کا اہتمام

Next Post

کولگام کھوری بٹہ پورہ سے تعلق رکھنے والے سمیرہ فاروق نے نیٹ کوالیفائی کیا

Related Posts

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ،6سے8ماہ میں اسمبلی چنائو ہونگے

’ہندوستانیوں کو نقصان پہنچانے والے سزا کو دعوت دیں گے:وزایر داخلہ امیت شاہ

Next Post
کولگام کھوری بٹہ پورہ سے تعلق رکھنے والے سمیرہ فاروق نے نیٹ کوالیفائی کیا

کولگام کھوری بٹہ پورہ سے تعلق رکھنے والے سمیرہ فاروق نے نیٹ کوالیفائی کیا

ہماری حکومت مسلم بہن۔ بیٹیوں کے ساتھ ہے

نریندرمودی کو لیڈر منتخب کرنے کیلئے آج BJP اورNDA میں شامل جماعتوں کے نومنتخب ارکان پارلیمان کا اجلاس

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail