ہفتہ, جون ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

نئی مخلوط حکومت کی تشکیل میں بڑی پیش رفت ،نریندر مودی بااتفاق رائےBJPاورNDAکی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر منتخب

راج ناتھ سنگھ نے کیا نام تجویز :امت شاہ ،نتن گڈکری ،جے پی نڈا،چندر بابو نائیڈﺅ ،نتیش کمار،ایکناتھ شنڈے اورایچ ڈی کمارسوامی نے کی تائید

by Srinagar Mail
07/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :۶،جون:  : سینئر بی جے پی لیڈر راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو نریندر مودی کا نام  پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کے طور پر تجویز کیا اور اس تجویز کی تائید ان کی پارٹی کے ساتھیوں امت شاہ اور نتن گڈکری کےساتھ ساتھ NDA کے سرکردہ رہنماو ¿ںبشمول چندربابونائیڈﺅ اورنتیش کمار نے کی۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق نئی دہلی میں واقع پرانے پارلیمنٹ ہاو ¿س کے سنٹرل ہال میں این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں راج ناتھ سنگھ نے بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد NDAکو وسعت دینے کا سہرا بھی مودی کو دیا اور کہا کہ یہ اتحادکوئی مجبوری نہیں ہے بلکہ بی جے پی کےلئے عزم ہے۔انہوںنے نریندر مودی کا نام NDA پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کے طور پر تجویز کیا۔امت شاہ کے بعد، نتن گڈکری نے بھی راج ناتھ سنگھ کی طرف سے مودی کو لوک سبھا میں بی جے پی کا لیڈر بنانے، این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی اور بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی تین تجاویز کی تائید کی۔این ڈی اے کے سینئر لیڈران بشمول ایچ ڈی کمارسوامی، چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار نے بھی قراردادوں کی حمایت کی، جس سے مودی کے تیسری بار وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوئی۔ سینئر بی جے پی قائدین کےساتھ نو منتخب ارکان پارلیمنٹ اور حلیف ٹی ڈی پی کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو اور جے ڈی (یو) لیڈر نتیش کمار نے نریندر مودی کی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بلاک کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر تجویز کیا۔پارلیمنٹ میں منعقدہ این ڈی اے ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ میں جنتا دل سیکولر لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی، جے ڈی (یو) کے سربراہ نتیش کمار، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی- اجیت پوار) کے سربراہ اجیت پوار، لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے سربراہ چراغ پاسوان، جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان اور دیگرلیڈران بھی موجودتھے۔ این ڈی اے کابینہ کی تشکیل کے فارمولے پر کام کرنے کےلئے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں میٹنگ کر رہی ہے۔ سبھی کی نظریں مرکز میں اپنے نئے اتحادیوں کےساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے توازن کے عمل پر ہوں گی۔ مودی، نائیڈو اور نتیش کمار کےساتھ آج یعنی جمعہ کو صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے تاکہ حکومت سازی کا باضابطہ دعویٰ پیش کیا جا سکے۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہار کے تمام زیر التوا ءکام ہو جائیں گے۔ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہم سب ایک ساتھ آئے ہیں اور ہم سب آپ (پی ایم مودی) کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔مودی سے مخاطب ہوکر نتیش کمارنے کہاکہ آپ وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔ اتوار، لیکن میں چاہتا تھا کہ آپ یہ آج ہی کریں۔چندرا بابو نائیڈو نے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو مبارکباد دے رہے ہیں کیونکہ ہم نے شاندار اکثریت حاصل کی ہے۔ نائیڈﺅ کاکہناتھاکہ میں نے انتخابی مہم کے دوران دیکھا ہے، 3 ماہ تک پی ایم مودی نے کبھی آرام نہیں کیا، دن رات انہوں نے انتخابی مہم چلائی۔ اسی جذبے کے ساتھ شروع اور ختم ہوا۔نائیڈو نے وزیر اعظم مودی کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور وکشت بھارت کے وڑن کو اجاگر کیا اور ’ہندوستان کے لیے اچھے موقع‘ کو کبھی ضائع نہ کرنے پر زور دیا۔۔انہوںنے مزید کہاکہ علاقائی امنگوں کو متوازن کرتے ہوئے، معاشرے کے تمام طبقوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے قومی مفاد کو متوازی چلنا چاہیے۔چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ نریندر مودی ہندوستان کے لئے ’صحیح وقت پر صحیح رہنما‘ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ آج، ہندوستان کو صحیح وقت پر صحیح لیڈر مل رہا ہے، اور وہ ہے نریندر مودی۔ یہ ہندوستان کے لیے بہت اچھا موقع ہے، اگر آپ اسے ابھی گنوا دیتے ہیں تو ہم ہمیشہ کے لیے گنوا دیں گے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہمارے پاس ایک شاندار موقع ہے۔اب میں اس عظیم قوم کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے فخر کے ساتھ نریندر مودی جی کا نام تجویز کرتا ہوں۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور وکشت بھارت کے ان کے ویڑن کے ذریعے اور این ڈی اے کی اجتماعی کوششوں سے ہم ایک صفر غربت والی قوم بن سکتے ہیں جو کہ نریندر مودی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کو دوبارہ لوک سبھا انتخابات جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ دل سے اس کی حمایت کرتے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مودی کو بی جے پی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر بنانے کی تجویز پیش کی۔راج ناتھ سنگھ نے بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کو وسعت دینے کا سہرا پی ایم مودی کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد مجبوری نہیں ہے بلکہ بی جے پی کے لیے عزم ہے۔ٹی ڈی پی کے چندرابابو نائیڈو نے نریندر مودی کوصحیح وقت پر صحیح لیڈرقرار دیا، این ڈی اے کی حمایت کی۔ پرہلاد جوشی کا کہنا ہے کہ نریندر مودی9 جون شام 6بجے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بی جے پی لیڈر پرہلاد جوشی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ نریندر مودی9 جون، اتوار، شام9 بجے تیسری بار وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نریندر مودی اتوار کو شام 6 بجے تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے

Next Post

مودی کا اپوزیشن پر نشانہ :EVM مردہ ہے یا زندہ؟

Related Posts

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ،6سے8ماہ میں اسمبلی چنائو ہونگے

’ہندوستانیوں کو نقصان پہنچانے والے سزا کو دعوت دیں گے:وزایر داخلہ امیت شاہ

Next Post

مودی کا اپوزیشن پر نشانہ :EVM مردہ ہے یا زندہ؟

مودی جی اگلے5سال قیادت کریں، ملک کی آواز ہے :امت شاہ

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کی بجبہاڑہ حملے کی مذمت

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں اعلیٰ سیول وپولیس حکام کی اہم میٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail