سید اعجاز
ترال/جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں حالیہ نیٹ تائج میں کامیاب امیدواروں کی عزت افزائی کے لئے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں کامیاب طلباءکے ساتھ ساتھ باقی سکولی بچوں نے شرکت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں منظر عام پر آئے NEETنتائج میں کامیاب طلباءکی عزت افزائی کے سلسلے میں بدھ کے روز ٹاو¿ن ہال ترال میں ایک عظیم الشان تقریب میں نیٹ میں کامیاب امیدواروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تقریب کی صدارت تحصیلدار ترال عمران احمد نے کی جس میں معزز مقررین بشمول پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیخ ارشد احمد، JKTF ضلع صدر پلوامہ عرفان نذیر اور انگریزی زبان کے معروف استاد پیر کفایت اللہ نے شرکت کی۔تقریب میں NEET کوالیفائرز کے علاوہ ترال کے مختلف اسکولوں کے طلباءکی اچھی خاصی تعداد موجود تھی منعقدہ تقریب کی خاص بات سوال و جواب کے دلچسپ سیشن تھے، جو طلباکو اپنے علم میں اضافہ کرنے اور قیمتی بصیرت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے تھے۔خیال رہے حالیہ نیٹ امتحان میں ترال سب ضلع کے 20 سے زیادہ بچو نے اس امتحان کو پاس کیا