سید اعجاز
ترال// ترال میں آج ”مسٹر انگلش “ٹرینگ اکاڈمی کی جانب سے ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ہے جس دوران کار کمپلیکس متصل ڈالفن انٹر نیشنل سکول اولڈ مارکٹ ترال میں کوچنگ اکاڈمی کا دفتر کھولا گیا ہے ۔منعقدہ تقریب کے دوران شاخ کا افتتاح اکاڈمی کے سی ای اوگوہر امان نے ڈاکٹر رابیہ نور کی موجود گی میں کیا گیا ہے ۔تقریب میں علاقے کی معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ طلباءو طالبات بھی موجود تھے۔خیال رہے یہ علاقے میں اپنی نوعیت کی پہلی اکاڈمی ہے ۔