جموں/12 جون2024ئ:صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے سخت حفاظتی اِنتظامات کے درمیان سالانہ ماتا کھیر بھوانی یاترا کو آج صبح نگروٹہ سے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر جموں ، کمشنر ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ، ایس ایس پی جموں، ایس ایس پی ٹریفک جموں، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، جوائنٹ ڈائریکٹر ٹوراِزم، دیگر افسران اور کمیونٹی رہنما موجود تھے۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ ضلعی اِنتظامیہ اور شراکت دار محکموں کی طرف سے یاترا کے راستے میں تمام ضروری اِنتظامات کئے گئے ہیں۔ اِن اِنتظامات میں عقیدتمندوں کے لئے ٹرانسپورٹیشن، سیکورٹی، رہائش، لنگر اور دیگر سہولیات کے لئے بسیں شامل ہیں۔
176 بسوں میں سوار تقریباً 5,000 یاتری ماتا کھیر بھوانی میلہ کے مختلف مقامات یعنی تولہ مولہ گاندربل ، ٹکر کپواڑہ، دیوسر اور منز م کولگام اور لوگری پورہ اننت ناگ کے لئے روانہ ہوئے۔