سری نگر/12 جون2024ئجموںوکشمیر رورل لائیولی ہُڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم )نے دیہی کاروباریوں کو بااِختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے آج کنفیڈریشن آف اِنڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تاکہ اِنڈسٹری لیڈ مینٹورشپ پروگرام کے ذریعے دیہی کاروباریوں کو بااِختیار بنایا جاسکے۔ سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری کی موجودگی میں مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اِندو کنول چِب اور سی آئی آئی کے نمائندوں نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے آر ایل ایم کی ٹیم کو متاثر کن کام کے لئے سراہا۔اُنہوں نے مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اور ان کی پوری ٹیم کا ان کی کوششوں پر شکریہ اَدا کیا اور انہیں صلاحیت سازی اور دیگر شعبوں میں محکمہ کے تعاون کا یقین دِلایا۔
ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے صحت عامہ کے لئے پروگرام کی اہم شراکت کا بھی اعتراف کیا اور دیہی کمیونٹی کو بااِختیار بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں کے لئے جے کے آر ایل ایم اور سی آئی آئی دونوں کو مبارک باد پیش کی۔
جے کے آر ایل ایم اور سی آئی آئی کے درمیان تعاون سے جموں و کشمیر میںرورل انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کو نمایاں فروغ ملنے کی توقع ہے جس سے دیہی خواتین کو صنعتی مہارت ، مارکیٹ روابط اور اَپنے کاروبار کو بڑھانے اور خطے کی اِقتصادی ترقی میں حصہ اَدا کرنے کے لئے رہنمائی تک رَسائی حاصل ہوگی۔
اس اِشتراک کا مقصد اِنڈسٹری لیڈ مینٹرشپ پروگرام کو عملانا ہے جو دیہی کاروباری اِداروں اور صنعت کے درمیان خلا کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اِس پروگرام سے سی آئی آئی خلا کا تجزیہ کرے گا اور سیاحت اور فوڈ پروسسنگ شعبوںمیں مصروف سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے لئے سٹیٹ لیول کا ایگریگیٹر قائم کرے گی۔
پروگرام کا ایک اہم مقصد جے کے آر ایل ایم کے عملے اور کمیونٹی کیڈروں کو رہنمائی اور تربیت فراہم کرنا ہے۔ یہ اَقدام انہیں دیہی کاروباریوں کی مو¿ثر مدد اور رہنمائی کے لئے ضروری مہارت اور علم سے آراستہ کرے گا۔