سری نگر/12 جون2024ئجموں و کشمیر نے زرعی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت میں نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنی موجودہ مفاہمت نامے کو ایک مکمل سٹریٹجک معاہدے میںتوسیع دی ہے ۔یہ شراکت داری نیوزی لینڈ کی بریڈنگ ٹیکنالوجی، دیرپا فارم مینجمنٹ اور بھیڑ وں کے شعبے میں بیماریوں پر قابو پانے کے جدید اَقدامات میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ طاقتوںکو اِستعمال کرتی ہے۔ یہ تعاون جدید اوردیرپا طریقوں کے علاوہ جامع تربیتی اقدامات سے جموں وکشمیر یوٹی میں بھیڑ اور بکری دونوں شعبوں کو تبدیل کرنے اور دوبارہ بحال کرنے کے لئے تیار ہے۔معاہدے کو مشن ڈائریکٹر ایچ اے ڈی پی یشا مدگل اور ڈی جی شیپ ہسبنڈری کشمیر بشیر خان کی موجودگی میں طے کیا گیا۔ اِس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے نمائندوں میں ہندوستان میں ٹریڈ کمشنر اور قونصل جنرل گراہم راو¿ز، ہندوستان کے لئے بزنس ڈیولپمنٹ منیجر نیرا اروڑہ اور این زیڈ ٹی ای کے کسٹمر مینیجر کیتھ مچل، نیوزی لینڈ جی 2 جی اور ٹی اے جی کی قیادت کی ٹیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میشا مینکس اوپی، منیجنگ ڈائریکٹر جون میناہر، ڈائریکٹر سٹورٹ فورڈ، ڈائریکٹر ڈیو لوک اور اے جی ریسرچ کے وارن کنگ شامل تھے۔