سری نگر:۲۱،جون : : ریاسی ،ہیرانگر کٹھوعہ اوربھدرواہ ڈوڈہ میں گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران3ملی ٹنسی وارداتیں رونما ہونے کے بعد پورے جموں صوبے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردیاگیاہے ،اور حساس مقامات کیساتھ ساتھ اہم سرکاری وسیکورٹی تنصیبات کے نزدیک اور ارد گرد سیکورٹی انتظامات مزید سخت کردئیے گئے ہیں جبکہ کچھ علاقوںمیں پولیس اور سیکورٹی فورسزکی جانب سے ہنگامی چیک پوئنٹ قائم کرکے گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق کٹھوعہ ضلع کے سیدہ سہل علاقے میں جاری آپریشن میں بدھ کو ایک اور دملی ٹنٹ مارا گیا، جس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی،جن میں 2ملی ٹنٹ اورایک فورسزاہلکار شامل ہے۔سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیاگیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کٹھوعہ ضلع کے سیدہ سوہل علاقے میں منگل کی شام سے جاری آپریشن میں بدھ کے روز ایک اور دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے ۔حکام نے بتایاکہ منگل کی شام ہیر انگرکٹھوعہ کے سیدہ سوہل نامی گاﺅںمیں ایک عام شہری کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہونے کے فوراًجلد سیکورٹی فورسز نے گاو ¿ں میں پہنچ کر انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا، جس میں منگل کو شام دیر گئے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا۔ جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاکر بدھ کو دم توڑ گیا،جس کی شناخت سی آرپی ایف کی21ویں بٹالین کے کے داس کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بدھ کویہاں ایک اور ملی ٹنٹ ہلاک ہوگیا ،جسکے نتیجے میں مارے گئے ملی ٹنٹوںکی تعداد2ہوگئی ۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں تلاشی کا کام جاری ہے جب کہ سیکورٹی فورسز کو یقین ہے کہ شہری علاقے میں ایک اور دہشت گرد چھپا ہوا ہے۔اس آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات کاانتظار ہے ۔اس دوران ضلع ڈوڈہ کے چٹرگلہ بھدرواہ نامی ایک پہاڑی علاقے میں ایک انکاﺅنٹر میں 5فوجی جوان اور پولیس کاایک ایس پی اﺅ زخمی ہوگیا ،جن کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔معلوم ہواکہ ڈوڈا ضلع میں، راشٹریہ رائفلز کے5 جوان اور جموں وکشمیر پولیس کاایک ایس پی اﺅ اس وقت زخمی ہو گئے جب دہشت گردوں نے بھدرواہ،پٹھانکوٹ سڑک پر چٹرگلہ کے بالائی علاقوں میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔سیکورٹی ذرائع نے بتایاکہ ڈوڈہ میں، دہشت گردوں نے منگل کی رات دیر گئے چٹرگلہ علاقے میں 4 راشٹریہ رائفلز اور پولیس کی ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شدید گولی باری ہوئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ حکام نے بتایاکہ اس تصادم آرائی کے دوران راشٹریہ رائفلز کے 5 اہلکار اور ایک ایس پی او زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ حکام نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کےلئے اضافی سیکورٹی اہلکار علاقے میں بھیجے گئے ہیں۔ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کے پیش نظر بھدرواہ،پٹھانکوٹ ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت اگلے احکامات تک معطل کردی گئی ہے۔حکام نے بتایاکہ بھدرواہ کے علاقے چترگلہ میں سیکورٹی فورسز کے مشترکہ کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر حکام نے بھدرواہ،پٹھانکوٹ ہائی وے پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو اگلے احکامات تک معطل رکھنے کا حکم دیا ہے