سرینگر 12 جون 2024 ئ
چیف سیکرٹری اتل ڈلو نے آج 5 ویں ریاستی براڈ بینڈ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں سب کو براڈ بینڈ کی سستی اور عالمگیر رسائی فراہم کرنے کے عمل پر غور کیا گیا ۔
میٹنگ میں اے سی ایس فاریسٹ ، پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ، کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، سیکرٹری آر ڈی ڈی ، سیکرٹری آر اینڈ بی ، سیکرٹری ریونیو ، ٹیلی کمیونیکیشن حکومت ہند کی وزارت کے نمائندے اور بی ایس این ایل کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
براڈ بینڈ اور فور جی نیٹ ورک کے تحت تمام دور دراز علاقوں کا احاطہ کرنے کیلئے یو ٹی میں ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسیوں کے ذریعہ اب تک کئے گئے کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ہر ایک اجزاءکی تکمیل کیلئے ٹائم لائن طے کرنے پر زور دیا ۔
مسٹر ڈولو نے آر ڈی ڈی اور بی ایس این ایل کے ذریعے مشترکہ سروے کرنے کو بھی کہا تا کہ پہلے فراہم کردہ وی ایس اے ٹی ایس کی تنصیب اور فعالیت کیلئے تمام پنچائتوں کی تیاری کا اندازہ لگایا جا سکے ۔ انہوں نے اس موقع پر ٹیلی کمیونیکشن ایجنسی کو حکم دیا کہ وہ ان کے درمیان پہلے سے طے شدہ مفاہمت نامے کے مطابق محکمہ کو سہولت فراہم کریں ۔
انہوں نے انہیں کسٹمر منیجمنٹ پورٹل تک رسائی دینے اور شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن قائم کرنے پر زور دیا ۔
انہوں نے کمیٹی کو یو ٹی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تا کہ یہاں ان کے پروگراموں کو انجام دینے کیلئے بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت انہیں زمین ، بجلی اور دیگر ضروری مدد جیسی سہولت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے تا کہ ان کے کاموں کو وقت پر مکمل کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے ۔
بی ایس این ایل نے اپنی پرذنٹیشن میں براڈ بینڈ مشن کے تحت یہاں کئے گئے اپنے ہر کام کے حوالے سے مجموعی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔