کپوارہ :12جون
اپنی نوعیت کی پہلے عوام دوست کارروائی کے تحت کپوارہ پولیس نے آج چوری شدہ موبائیل فون کو برآمد کر کے انہیں اپنے مالکان کے سپرد کردئے ہیں۔ اپنی محنت کی کمائی سے خریدے گئے موبائیل فون واپس ملنے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی اس عوام دوست کارروائی کی سراہنا کی ہے۔اس دوران کپواڑہ پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کو اپنا دوست سمجھیں اور ان کے مسائل کے ازالے کیلئے پولیس سے رجوع کریں جنہیں جلد حل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پولیس کے اس عوام دوست آپریشن کے دوران چوری کی مختلف واردروں کے دوران چرائے گئے موبائیل فونوں کی برآمدکرنے کی کارروائی کی جارہی ہے اور اسی سلسلے کے تحت آج 14موبائیل فون ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی موجودگی میں اپنے مالکان کو واپس کئے گئےہیں۔