نئی دہلی :12؍جون
پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بدھ کو کہاکہ 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس 24 جون سے منعقد ہوگا اور 3 جولائی کو نو منتخب اراکین کی حلف وتوثیق کےساتھ اختتام پذیر ہوگا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزیر نے کہا کہ راجیہ سبھا کا 264 واں اجلاس بھی27 جون کو شروع ہوگا اور 3 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ 18ویں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کا مشترکہ اجلاس ، اسپیکر کے انتخاب، صدر کے خطاب اور اس پر بحث کے لیے طلب کیا جا رہا ہے۔صدر دروپدی مرمو 27 جون کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔