مختار احمد
گاندربل /14جون کو منائے جارہے ماتا کھیر بھوانی میلے کے حوالے سے تولہ مولہ گاندربل میں استھاپن پر آنے والے شردھالوں کے لئے انتظامیہ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کی گئیں ہیں جبکہ سیکورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق تولہ مولہ گاندربل میں واقع ماتا کھیر بھوانی کا میلہ 14جون کو منایا جارہا ہے تاہم کھیر بھوانی استھاپن پر 12جون سے ہی شردھالوں جن میں زیادہ تر کشمیری پنڈت برادری شردھالو شامل ہیں ۔ضلع انتظامیہ نے پہلے سے ہی میلے کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریاں کی ہوئیں ہیں انتظامیہ نے استھاپن پر بجلی پانی بلدیاتی سہولیات کے علاوہ دیگر تمام سہولیات یاپ رکھئے ہیں استھاپن پر آنے والے شردھالوں کا لانے والی گاڑیوں کی پارکینگ کا انتظام سنٹرل یونیورسٹی میں رکھا ہے اور وہاں سے تولہ مولہ ماتا کے مندر تک لانے کے لئے ایم وی ڈی نے مفت سومو سروس کا انتظام رکھا ہے جبکہ استھاپن پر طبی سہولیات کے بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کے لئے میونسپل کونسل گاندربل ۔راشن وغیر کی دستیابی محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے انتظامات کئے ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ کئی غیر سرکاری تنظیموں نے بھی اپنی خدمات دستیاب رکھے ہیں۔میلے کے سلسلے میں سیکورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اس حوالے سے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل سندیپ گپتا نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماتا کھیربھوانی مندر تک کے تمام راستوں کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں خطے میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کو مدنظرا رکھتے ہوئے حفاظت کے کڑے انتظامات کے کئے گئے ہیں اُنہوں نےشردھالوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کی حفاظت ہمارے لیے سب سے اہم ہے اور وہ بغیر کسی خوف و ڈر کے ماتا کھیربھوانی آئیں۔اسی دوران بدھوار کو جموں سے 69 گاڑیوں میں 3500 کشمیری پنڈت شردھالو تولہ مولہ پہنچے جن کا استقبال ضلع ترقیاتی کمیشنر شیامبیر۔ایس ایس پی سندیپ گپتا۔ڈی ڈی سی چیر پرسن نزہت اشفاق سکولی بچوں اور مقامی لوگوں نے کیا اور اُنہیں گل دستے بھی پیش کئے اس موقعے پر شردھالو نے مقامی آبادی کے اخلاس سراہا اور ہندو مسلم بھائی چارے کی ریوایت کو قائم رکھنے پر مقامی لوگوں کی تعریف کی جبکہ شردھالو نے انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر بھی اطمنان کا اظہار کیا۔