نئی دہلی :۱۳؍جون
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو جموں خطہ میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے پس منظر میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم کو جموں و کشمیر میں سیکورٹی سے متعلق صورتحال کا مکمل جائزہ پیش کیا گیا،اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم مودی کی زیر صدارت سیکورٹی جائزہ اجلا س میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار ڈوؤل ،مرکزی داخلہ سیکرٹری اور مرکزی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کو جموں و کشمیر میں سیکورٹی سے متعلق صورتحال کا مکمل جائزہ پیش کیا گیا،اور انہیں دہشت گردی کے حملوں کے بعد خطے میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے سیکورٹی حکام سے کہا کہ وہ انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کے مکمل سپیکٹرم یعنی وسیع العمل بنائیں اورسیکورٹی فورسزکو تعینات کریں۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی بات کی اور سیکورٹی فورسز کی تعیناتی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے جموں وکشمیر منوج سنہا سے بھی بات کی اور جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔