سرینگر:۱۵؍جون
لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سیکورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور کشمیر ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈلو ، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری مسٹر چندرکر بھارتی ، اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی ، آئی جی پی کشمیر ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، ڈویژن کمشنر کشمیر ، ڈی آئی جیز ، ڈپٹی کمشنرز ، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے سول اور پولیس انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو بے اثر کرنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی مددگاروں کو بخشا نہیں جانا چاہئیے ۔